چمن کراچی روڈ کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری مواصلات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغر خان نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ این ایچ اے کے بجٹ سے رواں سال سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے بلوچستان میں جاری ہیں۔جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور اور عالیہ کامران کے سوال کے جواب میں گل اصغر خان نے کہا کہ صرف چمن کراچی موٹر وے کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک فلائی اوور اور ایک انٹرچینج بنائے گئے جو فعال ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


