عمران خان کی آنکھ کا علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرین امراضِ چشم کریں گے، وزیر اطاعلات

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جیل میں عمران خان کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے حوالے سے عمران خان کے خاندان کے افراد کی جانب سے غلط بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ علیمہ خان اور آئی کے خاندان کے دیگر افراد کی جانب سے جیل میں بدسلوکی اور خراب حالات کے بارے میں جو بیانیہ بین الاقوامی میڈیا میں پھیلایا جا رہا تھا، وہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے روزمرہ کی روٹین اور غذا کے منصوبے سے متعلق رپورٹ نے تمام ابہام کو دور کر دیا ہے۔انھوں نے دعوی کیا کہ عمران خان کو جیل میں ’ تمام سہولیات دستیاب ہیں اور انھیں کسی بھی دوسرے قیدی سے زیادہ مراعات حاصل ہیں۔یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی جانب سے علاج کے باوجود دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ جانے کی شکایت کے بعد سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی میں 16 فروری سے پہلے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کروائیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مزید لکھا کہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے اور اِس کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے