حب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد قتل، قلعہ سیف اللہ سے لاپتا شخص کی لاش برآمد
کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ (آن لائن) حب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب حب چوکی میں ساکران روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صادق اور عرفان کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 روز قبل ٹریکٹر سمیت لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے ایک شخص کی نعش ملی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت عبدالصمد کے نام سے کی گئی بتایا جاتا ہے کہ دو روز قبل وہ ٹریکٹر سمیت لاپتہ ہوا تھا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


