تربت، بلیدہ میں گھر پر مسلح افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، ایک حملہ آور بھی مارا گیا، پولیس ذرائع
تربت (بیورو رپورٹ) بلیدہ میناز میں ایک گھر پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ۔ فائرنگ اور ماٹر گولہ فائر کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں مسلم ولد چارشمبے ، ملا یوسف ولد محمد شریف ، فضیلہ زوجہ عبدالغفار ، گل ناز بنت عبدالغفار ، چنگیز ولد عبدالغفار ، زہرہ بنت عبدالغفار شامل ہیں جبکہ عبدالغفار ولد محمد ، سارہ بنت عبدالغفار ، عائشہ بنت عبدالغفار زخمی ہوئے ہیں، حملے میں ایک حملہ آور کے مارنے کی بھی اطلاع ہے۔
Load/Hide Comments


