سینیٹ نے افغان جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ نے افغان جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرار داد پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے پیش کی۔ سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان پر افغان طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان افغان جارجیت کی مذمت کرتا ہے، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کوئی پاکستانی کی سالیمت کو چیلنج کرے گا تو اسے سخت جواب ملے گا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 40 سال لاکھوں افغانوں کو پناہ دی، گڈ ول کے بجائے افغانستان ہر وقت مخالف اقدامات کرتا ہے، افغان رجیم فوری جنگ بندی کرے، بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں