امریکا نے افغانستان میں اپنے شہریوں کیلئے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا، سفر سے گریز، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی مشن نے پاکستانی فضائی حملوں کے بعد افغانستان میں اپنے شہریوں کیلئے سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ دوحہ، قطر سے کام کرنے والے امریکی مشن افغانستان نے 27 فروری 2026 کی رات کابل، پکتیا اور قندھار پر پاکستانی فضائی حملوں کے بعد افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ امریکی شہری افغانستان میں بدامنی، دہشت گردی، جرائم، اغوا، غلط حراست، اور صحت کی محدود سہولیات کی وجہ سے سفر نہ کریں۔ روٹین اور ہنگامی قونصلر خدمات دستیاب نہیں ہیں، کیونکہ کابل میں امریکی سفارت خانے نے 2021 میں آپریشن معطل کر دیا تھا۔ امریکی شہریوں سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ افغانستان کے سفر سے گریز کریں اور اگر پہلے ہی ملک میں موجود ہیں تو تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Load/Hide Comments


