پاکستان کی کسی بھی بدنیتی کا جواب اسلام آباد میں دیا جائیگا، بھارت سے ہمارے اچھے تعلقات پاکستان کیخلاف نہیں، فریق جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے تو ہم بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، افغان ترجمان
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی طرف سے کسی بھی بدنیتی پر مبنی عمل کا جواب اسلام آباد میں دیا جائے گا، عبوری افغان حکومت کے ترجمان نے جمعہ کی سہ پہر کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اگر پاکستان جنگ جاری رکھتا ہے تو امارت اسلامیہ کی افواج جواب میں فیصلہ کن کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ طالبان کے موقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے معاملے کو خطے کو غیر مستحکم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، لیکن ان کا رخ پاکستان کے خلاف نہیں ہے، انہوں نے واضح کرنے کی کوشش کی کہ امارت اسلامیہ کبھی کسی کے کنٹرول میں نہیں رہی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی جاسوس طیارے اب بھی افغان فضائی حدود میں پرواز کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک 13 افغان فورسز جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان جنگ بندی کے لیے پہنچ گیا ہے


