اسرائیل اور امریکا کا ایران پر مشترکہ حملہ، کئی شہروں پر میزائل داغ دیے، متعدد افراد زخمی ایران نے جواب میں اسرائیل کے شمالی علاقوں پر میزائلوں سے حملے کردیے، تل ابیب کی تصدیق

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر ایران پر حملہ، تہران سمیت کئی شہروں پر میزائل داغ دیے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکے ہوئے جہاں شمالی علاقوں میں میزائل داغے گئے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مشرق میں ایک دھماکا سنا گیا جبکہ شمالی علاقوں میں مزید دو دھماکے ہوئے، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ سیستان، اصفہان، قم، کرج اورکرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاﺅنڈ کے قریب 7میزائل گرے، حملوں میں کئی شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کی ڈیل نہ ہونے پر ناراض تھے، ایران پر امریکی حملے فضا اور سمندر سے جاری ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد اب ایران کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے، خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام آپریٹ کررہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب داغے گئے۔ اسرائیلی حکام کی ایرانی حملے کے بعد شہریوں کو شیلٹرز میں جانےکی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے