ایران میں پاکستانی شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور سفارتخانے سے رابطے میں رہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اپنے شہریوں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایران میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھنے اورپاکستانی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے رابطہ نمبرز جاری کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصلر رابطہ نمبرز بھی فراہم کردیے ہیں اور ساتھ ہی شہریوں سے صورتحال پر نظر رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی مشنز پاکستانیوں کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں
Load/Hide Comments


