ایران کے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے، عملے کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایات جاری
امریکی اور اسرائیلی حملوں کے رد عمل میں پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی اطلاعات ہیں، بحرین میں امریکی نیوی کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کیا گیا، بحرین نے تصدیق کردی، قطر اور بحرین میں امریکی سفارتخانوں نے اپنے عملے کو پناہ گاہوں میں جانے کو کہا ہے، ان سفارتخانوں نے دو الگ الگ بیانات میں اعلان کیا کہ وہ اپنے تمام اہلکاروں کے لیے پناہ گاہ کا منصوبہ نافذ کر رہے ہیں، ان اعلانات میں تمام امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک ایسا ہی کریں
Load/Hide Comments


