امریکہ اسرائیل حملہ، سپریم لیڈر خامنہ ای زندہ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ویب ڈیسک :ٓایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں شاید ہمارے ایک یا دو کمانڈر جان سے گئے ہیں اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زندہ ہیں۔امریکہ میں بی بی سی کے پارٹنر ادارے این بی سی پر عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زندہ ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کشیدگی میں کمی کا خواہشمند ہے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے بشرطیکہ امریکا اور اسرائیل اپنے حملے بند کر دیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل ڈیفینس فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے آج تہران میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ سیاسی اور سکیورٹی شخصیات جمع تھیں تاہم ایران کا سرکاری میڈیا ان رپورٹس کی تردید کر رہا ہے، جن کے مطابق آج کے حملے میں ملک کے سینیئر سیاسی حکام اور آرمی چیف مارے گئے۔


