پاکستان کے جوابی کارروائیوں میں اب تک 352 افغان اہلکار مارے گئے، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے خلاف کی جانے والی جوابی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کیں۔عطا تارڑ کے مطابق اب تک آپریشن میں 352 افغان اہلکار مارے جا چکے ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 535 سے زائد ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ افغانستان کی 130 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں اور پاکستان نے 26 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments


