وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس منسوخ، سیکورٹی صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا 2 روزہ دورہ روس منسوخ کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق شہباز شریف کو پیر (2 مارچ) سے روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہونا تھا تاہم موجودہ کشیدہ حالات اور سیکورٹی چیلنجز کے باعث اس دورے کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے خطے کی موجودہ سیکورٹی صورت حال پر اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے، اجلاس میں افغانستان، ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کی سیکورٹی صورت حال پرغور کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی، آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے موقف کے حوالے سے گائیڈلائن بھی مرتب کرے گا۔


