امریکی اور اسرائیلی حملوں میں سپریم لیڈر، اعلیٰ قیادت سمیت دو سو سے زائد افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان، ایرانی ذرائع

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی حکومت نے ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے سات روزہ عام تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسیوں ’تسنیم‘ اور ’فارس‘ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیرِ زمین بنکر میں تھے، ان کے کمپاو¿نڈ پرتیس بم گرائے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت شہید ہوئے۔ فارس نے رپورٹ کیا ہے کہ خامنہ ای ہفتے کی صبح اپنے دفتر میں ’تفویض کردہ فرائض کی انجام دہی‘ کے دوران شہید ہوئے۔ وائٹ ہاو¿س نے بھی صدر ٹرمپ کا سماجی رابطے کی سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پیغام اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر ری پوسٹ کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ خامنہ ای شہادت اب نہیں رہے۔ ایران کے 24 صوبوں میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیمیں متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تہران اور دیگر شہروں میں میزائل داغے۔ میناب شہر میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں طالبات سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلال احمر ایران) کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی مہر کو بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کے 24 صوبوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق 220 سے زائد ریڈ کریسنٹ ٹیمیں متاثرہ مقامات پر موجود ہیں اور امدادی و بچاﺅ کے کام جاری ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے