جھل مگسی میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو قتل کردیا گیا، پولیس ذرائع

گنداواہ (ویب ڈیسک) ضلع جھل مگسی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے خاتون اور ایک مرد کو قتل کر دیا گیا۔ واقعہ گڈہ گھارا اور گوٹھ اوڈھانہ کے علاقوں میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں مسمات (ل) اور یار محمد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون مسمات (ل) کو گڈہ گھارا کے علاقے میں قتل کیا گیا جبکہ یار محمد کو گوٹھ اوڈھانہ میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضروری قانونی کارروائی اور ابتدائی تفتیش کے بعد دونوں مقتولین کی لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے