بلوچستان میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، نواب ثناءاللہ زہری کا شفیق الرحمن مینگل سے گفتگو
سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیپلزپارٹی کے رہنمائاور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 کے ضمنی انتخاب کےلئے نامزد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل کی خلق جھالاوان میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں این اے 256 کے ضمنی انتخاب کے التوائ کے پس منظر میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے انتخابی مہم کو مزید منظم، متحرک اور فیصلہ کن بنانے کے لیے مختلف پہلوو¿ں پر غور کیا۔ تنظیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کارکنان کے جذبے کو تقویت دینے اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مو¿ثر بنانے سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نواب ثنائ اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی ضمنی انتخاب جلد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان انتخابی تیاریوں کو مکمل رکھیں اور پرامید رہیں کہ الیکشن کمیشن جلد پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان کرے گا، جس میں کامیابی پیپلز پارٹی کا مقدر ہوگی دونوں رہنماو¿ں نے خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جھالاوان میں بدلتے عوامی رجحانات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر مکمل ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری، سردارزادہ میر ظفراللہ خان ساسولی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حاجی صلاح الدین زہری، میر عبدالنبی زہری، میر یاسر احمد مینگل، ایڈووکیٹ علاو¿ الدین زہری سمیت پیپلز پارٹی خضدار کی قیادت بھی موجود تھی۔


