مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی، آئی ایم ایف کی شرائط کوپورا کرتے کرتے غریب مرجائےگا، سعد رفیق
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافےسے مہنگائی کی بدترین لہر آگئی ہے، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیے گا کیسے؟ خواجہ سعد رفیق نے مزیدلکھا کہ غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط کوپورا کرتے کرتے غریب مرجائےگا اور متوسط طبقہ خط غربت سے نیچے چلا جائےگا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران پر امریکی و صیہونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔
Load/Hide Comments


