خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے پانچ سے پندرہ لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ایف ڈی آئی پاکستان کی سربراہ عظمیٰ یعقوب کی ملاقات، خواتین اور پسماندہ طبقات کی ترقی سماجی بہبود کے اقدامات پر تبادلہ خیال۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کے معاشی استحکام کے لئے ویمن اکنامک انڈومنٹ فنڈ کے تحت بلا سود قرضوں کا اجراءشروع ہوگیا، خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے لئے پانچ لاکھ سے پندرہ لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، پنک بس سروس اور پنک اسکوٹیز اسکیم خواتین کی سفری سہولیات اور خود مختاری کی جانب اہم اقدام ہے،بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی آئینہ دار ہے، ٹرانس جینڈر پالیسی کے تحت معاشرے کے اس نظر انداز طبقے کو تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں، اقلیتوں کی بہبود بلوچستان حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے ، بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام موجودہ صوبائی حکومت نے شروع کیا ہے،بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے تحت میٹرک تا اعلیٰ تعلیم کے لئے 200 عالمی جامعات کے دروازے بلوچستان کے طالب علموں کے لئے کھول دیے، وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہداءسمیت سویلین شہداءکے بچوں کے 16 سالہ تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی، اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے سالانہ ایک سو سے زائد اسکالرشپ مختص کی گئی ہیں،معاشرے کے تمام طبقات کو مساوی مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا، تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں شمولیتی پالیسیوں کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حکومت بلوچستان انسانی حقوق کے تحفظ اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں، اقلیتوں اور نظر انداز طبقات کو بااختیار بنانا ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ٹرانس جینڈر پالیسی کی تشکیل میں نمایاں معاونت پر غیر سرکاری ادارے ایف ڈی آئی پاکستان کو خراج تحسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب کو حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ، ادارے کی سماجی خدمات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں