مدارس کی بندش اور علما کی ٹارگٹ کلنگ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جمعیت علما اسلام کی اپیل پر شٹر ڈاﺅن، کارکنان کی ریلیاں

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مدارس کو سیل کرنے اور علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعیت علما اسلام کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور کئی علاقوں میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کو نشانہ بنانا اور علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ صوبے کے امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس کے خلاف کارروائیاں فوری بند کی جائیں اور علما کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ہڑتال کے باعث مختلف شہروں میں کاروباری مراکز اور دکانیں کہیں جزوی تو کہیں مکمل بند ہیں، جمعیت علما اسلام کے رہنماﺅں نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں