سٹریٹ کرائم کی وارتوں پر قابو پانے پر اسپیشلائز فورس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ (آن لائن) ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر ) عمران شوکت نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی وارتوں پر قابو پانے پر اسپیشلائز فورس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کوئٹہ میں 23 افراد قتل ہوئے جن میں 21 افراد کا قتل ذاتی نوعیت یا لڑائی جھگڑوں کا تھا پولیس میں خود احتسابی کا نظام موجود ہے عوامی شکایات پر ایگل اسکواڈ اورپولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی کیونکہ کا کام عوام کے جا ن و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے میری کوئٹہ کے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کے چیکنگ کےلئے لگائے گئے ناکوں پر رکیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں قانون ہاتھ میں لینے کا فورس سمیت کسی بھی شخص کو حق نہیں جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی ضرور ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ آصف خان اور ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ اصغر عثمان اور ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو عبدالستار، ایس پی شفقت جنجوعہ، ایس ایچ او نظام سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے کہا کہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے جا ن و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ اور پولیس کی جانب سے مختلف ناخوشگوار سانحے رونما ہوئے اور جن اہلکاروں نے شہریوں کے ساتھ قانون سے تجاوز کرتے ہوئے برتا کیا محکمہ کی جانب سے ان کے خلاف خود احتسابی کے قانون پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور دو طالب علموں سے ہزاروں روپے رشوت لینے میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں کاروائی کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ کوئی بھی اہلکار یا شخص قانون سے بالا تر نہیں ہم سب کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیں اور پولیس چیکنگ کے دوران ناکے پرروکے تو رک جائیں، اور اپنا تعارف کرائے پر بھی پولیس تنگ اور رشوت طلب کرے تو اس کی ویڈیو بنا کر ہمیں بھیجیں اور پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کےلئے آن لائن شکایت درج کرانے کےلئے پولیس ویب سائٹ قائم کی گئی ہیں اور شہری 15 پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ پولیس نے تاوان کےلئے اغواکیئے گئے پانچ سالہ بچے کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بازیاب کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والے 23 افراد میں سے 21 افراد کا قتل ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہوئے ہیں انہوں نے کہ کوئٹہ میں تھریٹس موجود ہیں سیکورٹی کے سخت اقدامات کررہے ہیں اور گزشتہ ماہ سے اب تک 150 تھریٹس جاری ہوئے ہیں اس لئے پولیس نے تھریٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات کیئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ جس طرح دہشتگرد اپنی مذموم کاروائیوں کےلئے طریقے بدلتے ہیں اسی طرح پولیس بھی ان کی دہشتگردانہ کارائیوں کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے افغان مہاجرین کی واپسی کی حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران پانچ ہزار افغان بھائیوں کو باعزت طریقے سے ان کے وطن واپس بھیجا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 15 سال قبل حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے امن کی بحالی اور واقعات پر قابو پانے کےلئے ایگل اسکواڈ وجود میں لائی گئیں جس نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے واقعات پر قابو پایا اور شہر میں بھڑتی ہوئی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کےلئے اسپشلائز فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہیں تا کہ موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھننے کے سلسلے کو روکا جا سکے۔


