قلعہ سیف اللہ میں نوجوان کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک : قلعہ سیف اللہ میں نوجوان کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کوپو لیس نے گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ پولیس نفری کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ظفر اللہ شاہیزئی کیس میں دوسرے شریک ملزم محمود خان ولد داد خان قوم موسی خیل سکنہ موسی خیل کو بھی گرفتار کرلیا۔SHO قلعہ سیف اللہ کے مطابق اس سارے کیس میں IB قلعہ سیف اللہ کی خصوصی معاونت شامل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں