تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، تیار فصلیں تباہ، سولر پلیٹس ناکارہ
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار،تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے زمینداروں کی کئی ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں طوفانی بارشوں سے مکمل طور پر تباہ ہو گئیں بارش کی شدت سے متعدد زمینداروں کے قیمتی سولر پلیٹیں بھی ٹوٹ کر ناقابل استعمال ہوگئے ہیں علاقہ میں مجموعی طور پر کاشتکاروں کو لاکھوں روپئے کا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے متاثرہ زمینداروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد اور نقصانات کے ازسرنو جائزے کا مطالبہ کیا ہےعلاقہ عوام کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو زرعی بحران شدت اختیارکرکے زمیندارطبقہ نان شبنہ کا محتاج بن جائیں گے۔
Load/Hide Comments


