ڈیرہ مراد جمالی میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی آٹھ سالہ بچی کی نعش برآمد
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی دو روز قبل لاپتہ ہونے والی آٹھ سالہ بچی کی لاش زرعی یونیورسٹی کے احاطے سے برآمد پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود گوٹھ اسد سمالانی کی رہائشی اٹھ سالہ بچی اسماء بی بی گزشتہ روز پر اسرار طورپر لاپتہ ہو گئی تھی تاہم بدھ کے روز انکی لاش زیر تعمیر زرعی یونیورسٹی کے احاطے سے برامد کرلی گئی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گئی واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات نوتال پولیس کر رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


