صدر مملکت سے بلوچستان اور سندھ کے وزراءاعلیٰ کی ملاقات، آصف زرداری کی عوامی فلاح کے منصوبے تیز کرنیکی ہدایت

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں صدر مملکت آصف زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبوں میں جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت سے متعلق بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے وزرائے اعلیٰ کو عوامی فلاح کے منصوبے تیز کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں