دالبندین، چہتر کے قریب مسلح افراد نے 3 لوڈ مزدا ٹرک چھین لیے، پولیس

دالبندین (این این آئی )ضلع چاغی کے علاقے چہتر کے قریب نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین آنے والے تین لوڈڈ مزدا ٹرک چھین لیے اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ کے روز چہتر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 18 سے 20 نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے 9 سے 10 موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر 6 سے 8 لوڈڈ مزدا ٹرکوں کو روک لیا۔مسلح افراد تین لوڈڈ مزدا ٹرک اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ دیگر ٹرکوں کو چھوڑ دیا۔ مسلح افراد ٹرکوں سمیت چہتر کے علاقے سے شمال کی جانب فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں