بلوچستان کی قدیم موسیقی ”نڑسر“ کو یونیسکو کی عارضی آثار قدیمہ فہرست میں شامل کرلیا گیا

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کی قدیم موسیقی ”نڑسر“ کو یونیسکو کی عارضی آثار قدیمہ فہرست میں شامل کرلیا گیا ، بلوچستان کے چار مقامات پہلے ہی یونیسکو کی عارضی ہیری ٹیج لسٹ میں شامل ہیں ۔محکمہ آثار قدیمہ کے حکام کے مطابق صوبے کی قدیم موسیقی” نڑسر “ کو یونیسکو نے اپنی عارضی آثار قدیمہ لسٹ میں شامل کرلیا ہے بلوچستان کی منفرد لوک موسیقی اور ثقافتی روایات جو نسلوں سے منتقل ہورہی ہے اور بلوچستان کی تہذیبی وراثت کی علامت ہے محکمہ آثار قدیمہ کے حکام کے مطابق بلوچستان قدیم تاریخ مقام مہرگڑھ ، صوبے کا کاریز سسٹم، جونیپر فارسٹ اور ہنگول لینڈ اسکیپ پہلے ہی یونیسکو کی عارضی ہیری ٹیج لسٹ میں شامل ہیں جس کے بعد صوبے کے عالمی آثار قدیمہ کی تعداد 5ہوگئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے