شکارپور، محرم کے جلوس کے دوران علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے

شکارپور (ویب ڈیسک) شکارپور کے گاﺅں بڈو میں محرم کے جلوس کے دوران علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 8 عزادار جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ سندھ کے ضلع شکارپور کے گاﺅں بڈو میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 8 عزادار جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بہتر علاج کے لیے سکھر اور لاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں