امریکا ایران معاہدہ طے، باضابطہ دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی، شہباز شریف 

شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کے لیے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہیں شریف کا کہنا ہے کہ فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائیاں روکنا شامل ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے کہاہے کہ سب کو مبارکباد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا ایرانی بندرگاہوں کی امریکا کی بحری ناکہ بندی ہٹادی گئی ہے۔دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت آگیا ہے، 

اپنا تبصرہ بھیجیں