7 ویں محرم کی سیکورٹی کیلئے کوئٹہ شہر میں موبائل انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی، ذرائع محکمہ داخلہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) آج 7ویں محرم کی مناسبت سے حکومت نے کوئٹہ شہر بھر میں موبائل نیٹ ورک رات تک معطل کردیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل سروس کی بندش کا مقصد ساتویں محرم کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ موبائل فون سروس شام تک معطل رہے گی۔ ساتویں محرم کا مرکزی جلوس آج سہہ پہر برآمد ہوگا۔ جلوس کے روٹس میں آنے والی تمام مارکیٹیں اور دکانیں سیل کردی گئیں ہیں۔
Load/Hide Comments


