ڈیرہ مراد جمالی شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ساس اور سسر کو قتل کردیا، ملزم فرار

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ساس اور سسر کو قتل کردیا ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مظابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود غربی اقبال ٹاون میں ملزم اسرار احمد ہجوانی نے فایرنگ کرکے اپنی بیوی ساس اور سسر غلام یاسین کو قتل کردیا اور موقع ورادات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو نا چاقی بتایا جارہا ہے پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوشیش تیز کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے