خانوزئی کے علاقے پینکی میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 افرادزخمی ہوگئے، پولیس
کوئٹہ(این این آئی)خانوزئی کے علاقے میں بارودی مواد پھٹنے سے3افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خانوزئی کے علاقے پینکی کے قریب دو افراد موٹرسائیکل پر مائننگ میں استعمال ہونے والا بارودی مواد لیکر جارہے تھے کہ وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3افراد ظہورولد عبدالفیض ، فیصل ولد طالب ،محمد افضل ولد طالب شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


