حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی حق، انصاف، صبر اور استقامت کی لازوال علامت ہے، سرفرازبگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی حق، انصاف، صبر اور استقامت کی لازوال علامت ہے۔ یومِ عاشور ہمیں ظلم کے سامنے ڈٹ جانے، سچائی پر قائم رہنے اور اتحاد و اخوت کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے آئیے اس مقدس دن پر اپنے معاشرے میں امن، رواداری، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں