اگر عزت کیلئے پشتون قبائلی لشکرسندھ جاسکتا ہے تو یہ لشکر زرغون پہاڑپر بھی جاسکتے ہیں ، قبائلی رہنما

ویب ڈیسک : قبائلی رہنما خان جی نے زرغون غر سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ کے ضلع کچھی سے پشتون لڑکی حرم کو بازیاب کرانے کے لیے قبائلی لشکر جا سکتا ہے تو زرغون غر میں اپنی ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کے تحفظ کے لیے بھی ہر ممکن اقدام کیا جائے گااوراس لشکر کو لے کرزرغون پہاڑ جاسکتے ہیںقبائلی رہنماو¿ں خآن جی نے دعویٰ کیا کہ مسلح عناصر کی سرگرمیوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، مسلح افرادوہاں بسنے والے افراد سے کھانے کامطالبہ کرتے ہیں متعدد خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ اغوا اور قتل جیسے واقعات نے عوام میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ زرغون غر سمیت متاثرہ علاقوں میں امن و امان بحال کیا جائے اور شہریوں کے جان، مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ قبائلی رہنماو¿ں نے خبردار کیا کہ اگر ریاست نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو وہ زرغون غر کے لیے بھی قبائلی لشکر نکالنے پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں