پنجگور، سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق، ڈرائیور جھلس کر زخمی، اسپتال ذرائع

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور سی پیک روڈ مکوئی ڈن کے قریب تیل بردار گاڑی حادثے کا شکار، گاڑی میں سوار خاتون اور بچہ جاں بحق، ڈرائیور جھلس کر زخمی۔ سی پیک روڈ مکوئی ڈن کسٹم کے قریب ایرانی تیل بردار زمباد گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون اور ایک بچہ آگ سے جھلس کر جاںبحق ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور مدثر ولد محمد حسن، ساکن خاران، حادثے میں زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئے مگر شہر سے فاصلے کی وجہ سے گاڑی میں سوار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تیل بردار زامیاد گاڑیاں چیک پوسٹوں سے بھتہ کے خوف سے اکثر خواتین اور بچوں کو بٹھاتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو چاہیے کہ تیل بردار گاڑیوں پر خواتین بچوں کو بٹھانے پر پابندی عائد کردی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے