ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں کردی گئی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں امام رضا کے مزار میں کر دی گئی ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی، جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ان کی تدفین کی گئی۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین ا±ن کی ’وصیت‘ اور ’رشتہ داروں کی تجویز‘ کے مطابق مشہد میں امام رضا کے مزار پر کی گئی ہے۔ شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد کی سڑکوں پر ہزاروں افراد ایرانی پرچم لہراتے ہوئے موجود تھے، جبکہ بعض افراد ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قتل کی دھمکیوں پر مبنی نعرے درج تھے۔ خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ابتدائی حملوں کے پہلے چند گھنٹوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں