جھل مگسی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) جھل مگسی کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک عورت سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق جھل مگسی سٹی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ میر واہ میں مسلح افراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ایک عورت حلیمہ بی بی زوجہ غلام نبی اور انکے مبینہ آشنا صحبت خان ولدآدم خان کو قتل کردیا اور واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال جھل مگسی منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


