امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی کریں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آبادمفاہمتی یادداشت کےمطابق کشیدگی میں کمی اور تحمل کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران دونوں رہنماو¿ں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام آبادمفاہمتی یادداشت کےمطابق کشیدگی میں کمی اور تحمل کا راستہ اختیار کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کےلیے مذاکرات اور سفارتکاری مو¿ثر راستہ ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے تعمیری کردار جاری رکھنے کےلیے تیار ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے