12 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلروں نے یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایران میں مبینہ اغوا کرلیا
کوئٹہ /لاہور (بسم اللہ جان) ایف آئی اے کے مطابق12پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلروں نے یورپ بھجوانے کا جھانسہ دےکر ایران میں مبینہ طورپر اغوا کرلیا انسانی اسمگلروں نے پاکستانی نوجوانوں پر تشددکرکے ویڈیو گھر والوں کو بھجوادی ہے اور تاوان طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی انسانی اسمگلنگ یا عام اصطلاح میں ’ڈنکی‘ کے ذریعے صوبہ بلوچستان کے راستے ایران اور پراٹلی پہنچنے کی کوشش کرنے والے 12 نوجوانوں کو ایران میں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے، 12 مغوی میں سے سات کا تعلق لاہور کے گاو¿ں پسین سے ہے،مغویوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر ایجنٹ کو لاکھوں روپے ادا کیے اور اب ان سے فی شخص ہزاروں ڈالر اضافی ادا کرنے کو کہا جا رہا ہے اغواءکاروں نے تین نوجوان جو آپس میں کزن بھی ہے پر تشدد ویڈیوز بھی خاندانوں کو بھیجیں ہیں اہل خانہ نے حکام سے ان کے پیاروں کی باحفاظت بازیابی ا ور فوری مدد کامطالبہ کیا ہے
دوسری جانب ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق 12 پاکستانی باشندوں کوبراستہ ایران اٹلی بھجوانے کے نام پر پیسے لیے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق نوجوانوں کا سراغ لگانے کے لیے بیرون ملک متعلقہ اداروں سے بھی رابطے جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اور عراق سے ڈنکی مارنے کی کوشش کرنے والے چھ سو سے زائد پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں بیشتر کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تھا ان میں اکثر کو ایران امریکہ جنگ کے دوران تقریباً ڈیڑھ ماہ ایرانی جیلوں میں بطور قید ی بھی رکھا گیا تھا تاہم 20جولائی کو ایرانی حکام نے ان کوڈپورٹ کیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے انہیں تفتان کے راستے کوئٹہ پہنچایاگیا جہاں سے وہ اپنے آبائی علاقوں کو چلے گئے تھے


