مستونگ میں دھماکے سے ڈرائیور جاں بحق، جبکہ 5 افراد زخمی، ایل پی جی باؤزر سمیت 3 ٹرالر جل گئے

کوئٹہ(این این آئی) مستونگ کے علاقے میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاںبحق جبکہ 5زخمی اور ایل پی جی باؤزر سمیت 3ٹرالر جل کرخاکستر ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگل کو مستونگ میں این 65قومی شاہراہ پر محمد حسنی چیک پوسٹ کے قریب واقع ضیاءاللہ ہوٹل کے مقام پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے گیس باؤزراور ٹرالر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور شکیل احمد جاںبحق جبکہ 5افراد راجہ ،پیدان گل ،رحمت اللہ ، رحمان ،شائستہ شاہ زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے ایک گیس باؤزر اور 2ٹرالر آگ لگنے سے جل کرخاکستر ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں