تربت، گھنہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ بل نگور سے لاش برآمد
تربت (نمائندہ انتخاب) گھنہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، بل نگور سے لاش برآمد، تربت کے نواحی علاقہ گھنہ میں منگل کی شام نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے فیصل ولد رسول بخش سکنہ گھنہ جان بحق ہوگیا جبکہ سب تحصیل بل نگور سے پولیس نے ایک لاش برآمد کی ہے جس کی شناخت بل کراس کے رہائشی مجاہد ولد زاہد کے نام سے کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


