دالبندین ،تفتان شاہراہ پر مسلح افرادنے گیس سے بھرے بوزر کو نذرِ آتش کر دیا

دالبندین (آن لائن) ضلع چاغی میں قومی شاہراہ این-40 پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گیس سے بھرے ایک بوزر کو نذرِ آتش کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ دالبندین کے علاقے کوہِ چکی کے مقام پر پیش آیا۔ گیس سے بھرا بوزر تفتان سے نوشکی جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے اسے روک لیا اور آگ لگا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگتے ہی بوزر مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا، جبکہ ملزمان کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں