مستونگ میں محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ، چار افراد زخمی، پولیس

کوئٹہ (این این آئی) ضلع مستونگ میں محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کوئٹہ سے پنجگور جانے والی محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس نتیجے کے نتیجے میں چار افراد ظہور احمد، عبدالستار، نصیر حسین اور تنویر احمد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں