ایران کی حمایت کرنیوالے گروہ امریکی شہریوں پر حملہ کرسکتے ہیں، واشنگٹن سے محکمہ داخلہ کا سفری الرٹ جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایران سے جاری حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی حمایت کرنے والے گروہ بیرون ممالک میں امریکی مفادات اور امریکی شہریوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورتحال پیچیدہ ہے اور کشیدگی میں ناگہانی اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیرون ممالک مقیم اپنے شہریوں کو سفر میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں