آپریشن ”شائن“ کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی فوج کا دعویٰ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج کی جانب سے یہ دعوے سامنے آئے ہیں کہ انہوں نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوج کے اڈوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ کویت کی وزارتِ بجلی و پانی کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے نتیجے میں ملک کے ایک بجلی گھر اور ڈی سیلینیشن (سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے) کی تنصیب میں آگ لگ گئی ہے اور بجلی پیدا کرنے والے کئی یونٹس نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن ’شائن‘ کے پندرہویں مرحلے میں خودکش ڈرونز کے ذریعے بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر موجود طیاروں، فوجی تنصیبات اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی فوج کے بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ’بحرین میں متعدد پلوں پر بھی ڈرون حملے کیے گئے۔
Load/Hide Comments


