دانش اسکولوں میں بلوچستان کے طلبہ کیلئے کوٹہ بڑھایا جائیگا، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے دانش اسکولوں میں بلوچستان کے بچوں کیلئے کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم کی زیر صدارت دانش اسکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں دانش اسکولوں میں بنگلا دیش کے بچوں کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے اور بلوچستان کے بچوں کیلئے کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ بنگلا دیش سے طلبہ آئندہ سال دانش اسکولوں میں پڑھنے کیلئے آئیں گے، دانش اسکول پروجیکٹ میں دیگر صوبوں کے 1100 بچے زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دانش اسکولوں کے طلبہ کیلئے گلوبل اسکالر شپ کا مکینزم بنایا جائے گا اور زیر تعمیر دانش اسکولوں کے انفرا اسٹرکچر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں