افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری، ترجمان افغان حکومت

کابل (یو این اے) افغانستان کے صوبہ نورستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور تلاش کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔صوبہ نورستان کے گورنر کے ترجمان فریدون صمیم نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران مزید 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچی بھی شامل ہیں۔فریدون صمیم کے مطابق افغان ہلال احمر، محکمہ انسدادِ آفات، محکمہ فوائد عامہ، محکمہ صحت عامہ اور محکمہ دیہی بحالی و ترقی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کا عمل مسلسل جاری ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید مثر بنانے کے لیے متعلقہ ادارے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں