امریکا سعودی جوہری معاہدہ ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، سابق اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم نفتالی بینٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدہ ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔اس معاہدے کے بعد اسرائیل میں مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ سے متعلق خدشات جنم لینے لگے۔اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو امریکی ٹیکنالوجی کی مدد سے جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرنے اور یورینیئم افزودہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔امریکا سے جوہری معاہدہ: سعودی عرب کو ری ایکٹر و یورینیئم افزودگی کی اجازت مل گئی۔معاہدے کا مقصد سعودی عرب کو پ±رامن مقاصد کے لیے سول جوہری پروگرام کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے وزرائے دفاع و خارجہ نے تاحال اس معاہدے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے طویل المدتی سلامتی مفادات کو متاثر کر سکتا ہے۔ اسرائیل کو اعتماد میں لیے بغیر سعودی عرب کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدہ ایک سنگین اسٹریٹجک ناکامی ہے، جو ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ سعودی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ اور خطرناک عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔سابق اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اس جوہری پروگرام کے نتیجے میں سعودی عرب کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی ممکن ہوگی، جس سے پورے مشرقِ وسطیٰ میں اسلحے کی شدید دوڑ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیل، جسے خطے کی واحد جوہری طاقت تصور کیا جاتا ہے، کو اس معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی کانگریس پر دباو¿ ڈالنا چاہیے تاکہ اسے روکا جا سکے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے پر گزشتہ کئی برسوں سے کام جاری تھا۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ اور بعد ازاں سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں بھی کوششیں کی گئیں، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر معاہدہ حتمی شکل اختیار نہیں کر سکا۔


