ایران کیخلاف جاری جنگ پر اخراجات تیزی سے بڑھنے لگے، اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہوچکے، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔ سینیٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کانگریس نے فوری طور پر اضافی فنڈز منظور نہ کیے تو امریکی فوج کی آپریشنل صلاحیت اور تربیت متاثر ہوسکتی ہے۔ واشنگٹن میں سینیٹ کی تخصیصی کمیٹی کے سامنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران جنگ پر اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اب تک ان کی مجموعی لاگت 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پینٹاگون نے جنگی کارروائیاں جاری رکھنے، اسلحے کی فراہمی، فوجی تنخواہوں، تربیت اور آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کے لیے کانگریس سے 67 ارب ڈالر سے زائد اضافی فنڈز کی درخواست کی ہے۔ اجلاس کے دوران کئی سینیٹرز نے جنگ کی حکمتِ عملی، بڑھتے اخراجات اور شفافیت پر سخت سوالات بھی اٹھائے، جبکہ بعض مظاہرین نے کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ ہیگستھ نے مو¿قف اختیار کیا کہ اضافی فنڈنگ نہ ملی تو فوج کی تیاری اور عالمی سطح پر امریکی دفاعی صلاحیت متاثر ہو سکتی امریکی کانگریس اب اس اضافی دفاعی فنڈنگ کی منظوری پر غور کرے گی، جبکہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث جنگی اخراجات اور امریکی حکمتِ عملی پر سیاسی بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں