عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت میں ملوث ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے گھر پہنچ کر ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں اور اس بزدلانہ واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، جبکہ حکومت شہدا کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ہر ممکن تعاون اور سرپرستی فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں