تربت، پولیس نے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی

تربت(این این آئی) تربت کے علاقے سے پولیس نے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق تربت کے علاقے کلاتک سورگ بازار سے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچادیا جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں